لاہور ہائیکورٹ کے مستعفی جسٹس محمد فرخ عرفان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

پیر 15 اپریل 2019 21:43

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے مستعفی جسٹس محمد فرخ عرفان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ مستعفی جج جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کیا،مستعفی جسٹس فرخ عرفان کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 204 کی سنگین خلاف ورزی ہے،فرخ عرفان خان کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہے، اس معاملے پر نیب کی جانب سے تحقیقات ہونا ضروری ہے،استعفیٰ دینے سے پانامہ لیکس کے الزامات ختم نہیں ہوئے، درخواست میں کہا گیا کہ مستعفی جج جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے عدالتی نظام کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی، استدعا ہے کہ مستعفی جج جسٹس فرخ عرفان خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔