Live Updates

نیب کے پیچھے جو محرکات ہیں وہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں ، بیگم خالدہ منصور

حکمرانوں کے پاس ملکی کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں، صرف مخالفین کے خلاف انتقامی کارروا ئیوںمیں مصروف ہیں،لیگی ایم پی اے

پیر 15 اپریل 2019 21:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) خواتین ونگ کی رہنماو ایم پی اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ نیب کے پیچھے جو محرکات ہیں وہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں ۔حکمرانوں کے پاس ملکی کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ صرف مخالفین کے خلاف انتقامی کارروا ئیوںمیں مصروف ہیں ۔ 22 کروڑ عوام دیکھ رہے ہیں کہ میاں برادران کے ساتھ ظلم کے جو پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ۔

کل انہیں ان مظالم کا حساب ضرور دینا ہو گا ۔یہ بات انہوںنے خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری شمائلہ چوہدری ودیگر پارٹی عہدیداران و خواتین ممبران کثیر تعدادمیںموجودتھیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم سپریم کورٹ سے ضمانت پرہیں اوروہ روزانہ کی بنیادپرچیک اپ کروارہے ہیں،اگران سے کوئی ملنے یاخیریت دریافت کرنے کوئی آجاتاہے تواس سے کسی کے پیٹ میں مروڑکیوں اٹھنے لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چیئر مین بنانے میں تاخیری حربے عمران نیازی کی آمرانہ سوچ ہے ،دوسری جانب حکومت کی غیر جمہوری اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے ایسے ہتھکنڈے نہ کل ہمیں جھکا سکے تھے نہ آئندہ جھکا سکیں گے،حکمران جتنے چاہیں ریفرنس تیار کر لیں اب ان کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے،حنیف عباسی کی سزامعطل ہونااس بات کامنہ بولتاثبوت ہے کہ نیب کے پاس لیگی قیادت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اوروہ نیازی سرکارکے کہنے پرظالمانہ کارروائیاں کررہاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات