لاہور میئر کانفرنس:نئے بلدیاتی نظام 2019ء پر حکومتی ، اپوزیشن بلدیاتی نمائندگان یک زبان ہوگئے

میئر کانفرنس میں شامل بارہ میئرز سمیت 24 ڈسٹرکٹ چیئرمینوں نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

پیر 15 اپریل 2019 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی میئر کانفرنس میں نئے بلدیاتی نظام 2019ء پر حکومتی اور اپوزیشن کے بلدیاتی نمائندگان یک زبان ہو گئے اور میئر کانفرنس میں شامل بارہ میئرز سمیت 24 ڈسٹرکٹ چیئرمینوں نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت ہونے والی میئر کانفرنس کے حکومتی اور اپوزیشن شرکاء نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے بلدیاتی نظام 2019ء کو نہیں مانتے اور وہ بلدیاتی نمائندگان کے حق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نیا بلدیاتی نظام اس لئے لانا چاہتی ہے کہ حکومت کو چہرے اور جماعتیں پسند نہیں۔ میئر کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندگان اپنے حق کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے قانونی لڑائی لڑیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔