زر داری کی پیشی ، احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کے 1500سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات رہے

منگل 16 اپریل 2019 14:08

زر داری کی پیشی ، احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ، جوڈیشل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرادری اور ان کی ہمشیرہفریال تالپور کی احتساب عدالت پیشی پر احتساب عدالت میں سخت سیکیورٹی کے ا نتظامات کئے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کے 1500سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے جوڈیشل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کہا کہ سیکیورٹی معاملات میں کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گادوسری جانب سماعت سے قبل غیر متعلقہ افراد کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔