سندھ حکومت کا سندھ ریسکیو1122شروع کرنے کا فیصلہ

پہلے فیز میں کراچی میں سروس شروع کی جائے گی، کراچی میں31اسٹیشنزمیں ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز ہمہ وقت موجود ہوں گے۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اپریل 2019 19:07

سندھ حکومت کا سندھ ریسکیو1122شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2019ء) سندھ حکومت نے سندھ ریسکیو1122شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ پہلے فیز میں کراچی میں 31اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ان 31اسٹیشنزمیں ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز ہمہ وقت موجود ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی لوگوں کی حادثات میں جان بچانا ممکن ہوجائے گا۔

سندھ حکومت نے سندھ ریسکیو1122شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122سروس کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔ ڈرافٹ 2 دن میں وزیراعلیٰ کوبھیجا جائے گا۔پہلے فیز میں کراچی میں 31 اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ان 31 اسٹیشنزمیں ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل پنجاب میں ریسکیو1122سروس لوگوں کی دن رات خدمت کررہی ہے۔

لوگوں کو حادثات کی صورت میں صرف چند منٹوں میں طبی امداد کیلئے یا پھر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ جس سے روزانہ کی بنیاد پرلوگوں کی قیمتی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ ریسکیو1122سروس کا آغاز چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں کیا گیا، انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اس سروس کو شروع کیا ، اسی طرح چودھری پرویز الٰہی نے اس کے ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کا جدید نظام متعارف کروایا۔

جس سے آج لاہورمیں بے ہنگم ٹریفک کوجدید بنیادوں پر کنٹرول کیا جارہا ہے۔تاہم اب ریسکیو 1122کا سندھ میں آغازصوبائی حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے۔اس سروس سے کراچی میں حادثات میں درجنوں ایسے کیسز بھی ہوں گے جو کہ انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہوں گے لیکن ان کو بروقت طبی امداد اور ہسپتالوں میں منتقل کرنے سے ان کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔لوگوں نے ریسکیو سروس کے اقدام کو سراہا ہے۔