Live Updates

اسد عمر کو ہٹانے خبریں، مشرف کے قریبی ساتھی بھی سرگرم

معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے تفصیل بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اپریل 2019 16:14

اسد عمر کو ہٹانے خبریں، مشرف کے قریبی ساتھی بھی سرگرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2019ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسد عمر کو ہٹانے کی خبریں آ رہی ہیں اور سوالات یہ اُٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا جو نیا بندہ آئے گا وہ ملک کی معیشت کو سنبھال سکے گا، بجٹ سر پر ہے، پھر سوچا جا رہا ہے کہ بجٹ آنے کے بعد اسد عمر کو ہٹایا جائے لیکن ہھر بھی یہی سوال ہے کہ بجٹ لانے کے بعد جو نیا بندہ آئے گا وہ یہی اعتراض اُٹھائے گا کہ یہ بجٹ اسد عمر کا ہے ، میں اس میں کیا کروں ، مجھے میرا بجٹ لانے دیا جاتا۔

اب اسد عمر کو پہلے ہٹانا ہے یا بعد میں یہ پتہ نہیں البتہ انہیں ہٹانے کی بات ضرور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو ہٹانے کی خبریں پھیلانے میں کچھ لوگ ملوث ہیں اور ان میں شوکت عزیز بھی شامل ہیں جو پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

اب دیکھنا یہ ہے کہ ان سارے حالات میں وزیراعظم عمران خان کیسے آگے نکلتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے پُرانے چہرے آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اقتصادی ٹیم میں سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ہمایوں اختر مسلم لیگ ق کے دور میں وزیر تجارت رہ چکے ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کے دور میں چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے بھی کیے تھے، اس دور میں ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ شوکت ترین 2008ء میں وزیر خزانہ بنے اور 2010ء میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کے بارے میں بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اقتصادی حوالے سے ان کا ہمیشہ ہی مثبت کردار رہا ہے۔ اسی بنیاد پر ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان عوام کو مزید مشکلات میں ڈالنے کی بجائے معاشی مسائل کے حل پر جلد از جلد غور کرنا اور ان کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پٹرولیم کا قلمدان دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی اور اب اسد عمر کو ہٹائے جانے کی خبروں پر شوکت عزیز کے متحرک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات