سجاول، موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق

بدھ 17 اپریل 2019 18:48

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سجاول کے قریب چوہڑ جمالی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ تحصیل شاہ بندر کے گاں میاں جی حسین دل کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پر سوار گاں عمر اڈیجو کے رہائشی دو نوجوان محمد چانڈیو اور اللہ ڈنو اڈیجو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ایک نوجوان محمد حنیف ملاح کو تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد شاہ یقیق بابا کی درگاھ پر سالانہ عرس مبارک پر درگاہ سے حاضری دینے کے بعد واپس جا رہے تھے، جبکہ نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :