جامعہ کراچی‘ ایم اے سال اول / ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2019 20:01

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ایم اے سال اول / ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانات 2018 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 4200 روپے فیس کے ساتھ 30 اپریل 2019ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ صرف 2017ء کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔ طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل، یوبی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :