الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل خان لغاری کیخلا ف سماعت سیشن کورٹ کے فیصلے تک موخر کر دی

جمعرات 18 اپریل 2019 13:20

الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل خان لغاری کیخلا ف سماعت سیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل خان لغاری کیخلا ف سماعت سیشن کورٹ کے فیصلے تک موخر کر دی۔ جمعرات کو رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل خان لغاری کیخلاف ندیم احمد خان کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل اور رکن پنجاب اسمبلی کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایم پی اے خرم سہیل خان لغاری عام انتخابات سے قبل مقررہ عمر کی حد پوری نہیں تھی۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ نامزدگی فارم کب جمع کرایا اور اس وقت خرم سہیل خان لغاری کی تاریخ پیدائش کیا تھی۔درخواست گزار نے کہاکہ 8 جون 2018 کو نامزدگی فارم جمع کرایا اس وقت ان کی عمر 25 سال سے کم تھی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 2014 کے شناختی کے مطابق خرم لغاری کی تاریخ پیدائش 10 مارچ 1996 ہے۔

انہوںنے کہاکہ بے فارم، میٹرک، ایف اے اور بی اے میں 1996 کی تاریخ پیدائش درج تھی۔انہوںنے کہاکہ شناختی کارڈ میں درستگی کی درخواست نادرا میں دی۔انہوںنے کہاکہ سیشن کورٹ میں نادرا کو فریق بنایا گیا، جس میں موقف اپنایا کہ نادرا نے 1996 کی تاریخ خود سے درج کی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت میں کہا کہ میری تاریخ پیدائش 24 جنوری 1993 کی جائے۔

انہوںنے کہاکہ سول سوٹ 10 مارچ 2018 کو عدالت میں دائر کیا اور کیس خارج 7 مئی 2018 ہوا۔وکیل خرم سہیل لغاری نے کہاکہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میں یہ کیس زیر سماعت ہے۔وکیل خرم سہیل لغاری نے کہاکہ عدالت میں کیس ابتدائی مراحل میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ میٹرک کی سند 25 جولائی 2012 کو جاتی ہوئی جس میں تاریخ پیدائش 24 جنوری 1993 درج ہے۔ وکیل خرم سہیل لغاری نے کہاکہ ایف اے کا سرٹیفکیٹ 12 ستمبر 2015 کو جاری کیا گیا۔

وکیل خرم سہیل لغاری نے کہاکہ بی اے کی ڈگری جنرل الیکشن 2018 کے بعد جاری ہوئی۔انہوںنے کہاکہ نادرا کو فریق بنا کر سب دستاویزات کو درست کرایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 12 فروری 2019 کو سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گء جو ابتدائی مراحل میں ہے۔انہوںنے کہاکہ 7 مئی 2019 کو کیس سے متعلق سیشن کورٹ میں سماعت ہے۔ وکیل خرم سہیل بغاری نے استدعا کی کہ اگر اس کیس کو سیشن کورٹ کے فیصلے تک ملتوی کر دیا جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے فیصلے تک موخر کر تے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔خرم سہیل خان لغاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 مظفر گڑھ سے کامیاب ہوئے۔