Live Updates

اعجاز شاہ کو وازرتِ داخلہ کا قلمدان دیے جانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 19:58

اعجاز شاہ کو وازرتِ داخلہ کا قلمدان دیے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ برگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اس کے بعد انہیں پارلیمانی امور کی وزارت سونپی گئی تھی لیکن اب ان سے پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان واپس لے کر وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اوزیرِ خزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیراعظم نے وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے بھی استعفیٰ طلب کر لیا ہے اور انہین وزیر کشمیری امور بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 8سے9وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جن میں پارلیمانی امور کی وزارت بھی شامل ہے۔ وزارتِ داخلہ کا قلمدان وزیرِ اعظم کے پاس ہے جسے اب برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تمام وزارتوں کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات