Live Updates

اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد کامرس کے شعبہ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

وزارت خزانہ کے معاملات کا بوجھ بہت زیادہ تھا، میرا شعبہ بینکنگ اور تجارت سے متعلق ہے اس لیے کامرس کی وزارت میں خدمات فراہم کرنا چاہتا ہوں: سابق وزیر خزانہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اپریل 2019 20:34

اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد کامرس کے شعبہ میں کام کرنے کی خواہش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد کامرس کے شعبہ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، سابق وزیر خزانہ وزارت خزانہ کے معاملات کا بوجھ بہت زیادہ تھا، میرا شعبہ بینکنگ اور تجارت سے متعلق ہے اس لیے کامرس کی وزارت میں خدمات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد ایک نئے شعبہ میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ میرا شعبہ بینکنگ اور تجارت سے متعلق ہے اس لیے کامرس کی وزارت میں خدمات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اعلان رات یا صبح ہوجائے گا، پاکستان کی بہتری کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے آیا تھا،عمران خان کو کہا کہ آپ کیلئے نہیں پاکستان کیلئے پی ٹی آئی جوائن کی ہے، سازشوں میں نہیں پڑتا، نہیں معلوم میرے فیصلے سے پی ٹی آئی مضبوط ہوگی یا کمزور ہوگی۔

انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل کرنا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ میں توانائی کا چارج لے لوں۔ لیکن میں نے ان کو کہا کہ آپ اجازت دیں کہ میں کابینہ سے الگ ہوجاتا ہوں۔عمران خان سے کہا کہ میں نئے پاکستان کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات