پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور موبائل سروس ڈیلیوری یونٹ کا پشاور میں عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کا آغاز
جمعرات 18 اپریل 2019 23:53
(جاری ہے)
جمعرات کے روز موبائل یونٹ نے شاہین مسلم ٹائون دورہ روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اصلاح الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خٹک سمیت علاقے کے عوامی نمائند گان، پٹواری ، ویلج کونسل سیکریٹری اور عوام بھی موجود تھی۔
افسران نے اس موقع پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اورموقع پر عوام کو ڈومیسائل جاری کیے گئے۔ شہریوں نے ڈومیسائل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پہلے ان سہولیات کے لیے ان کو دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے لیکن اب موبائل یونٹ کی وجہ سے ان کو موقع پر ڈومیسائل سمیت دیگر سہولیت میسر ہیں جس کے لیے وہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے شکر گزار ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق ان کو دفتر کی استقبالیہ پر کھلی کچہری میں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور میں زیادہ تر اسٹامپ فروش کچہری میںکاروبار کر تے ہیں جس کہ وجہ سے دیگر علاقوں میں ان کو اسٹامپ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب موبائل یونٹ کی وجہ سے ان کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جبکہ سکولوں میں اس سروس سے طلباء کو موقع پر ڈومیسائل مہیا کیے جائیں گے۔ پہلے روز ان کو ڈومیسائل فارم دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے علاقے سے تصدیق کر سکیں اور دوسرے دن ان فارم کو ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر دستخط کر کے جاری کرے گا جس سے ان طلباء کا قیمتی وقت بچ جائے گا۔ جبکہ شیڈول کے مطابق ڈی سی موبائل یونٹ کو پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی بھیجا جائے گا تاکہ عوام کا کرایہ سمیت قیمتی وقت بچ سکے۔جبکہ صحافی بھائیوں کی سہولت کے لیے موبائل یونٹ کو پریس کلب بھی بھیجا جائے گا جس میں پہلے دن ان کو ڈومیسائل فارم سمیت دیگر سہولیات کے لیے فارم دیے جائیں گے اور دوسرے دن تصدیق کے بعد ان کو موقع پر جاری کیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اس سروس کے آغاز سے عوام کو بہت فائدہ ملے گا اور پشاور کی انتظامی تاریخ میں آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔مزید قومی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
صوفی ثقافت و تہذیب یہاں بسنے والوں کے ڈی این اے میں ہے اس وقت تمام مسائل کا حل صوفی کلچر میں ہے،مشاہد حسین سید
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کا دورہ ، کارکردگی کی تعریف
-
کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں ، حکومت کا کام صرف کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کا مستقبل مشکل میں دیکھ رہا ہوں ،منظوروسان
-
کراچی،گورنرسندھ سے ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.