جیکب آباد پولیس کی مختلف کاروائیاں، مطلوب ملزم کے ساتھ منشیات بھی پکڑ لی گئیں

جمعہ 19 اپریل 2019 14:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جیکب آباد پولیس کی مختلف جگہوں پر کاروائیاں۔ مطلوب ملزم کے ساتھ منشیات بھی پکڑ لی گئیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ اے سیکشن ٹھل پولیس کے ایس ایچ او غلام رسول لھر بمعہ اسٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے اے سیکشن ٹھل پولیس کو کیس میں مطلوب ملزم عبدالغفار گولوکو 200گرام چرس کے ساتھ پکڑ لیا گیا،گرفتارملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایک اور کیس درج کر لیا گیا،جس کے بعد دوسری کارروائی کے دوراں دس لیٹر دیسی شراب کے ساتھ ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ،گرفتار ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت کیس داخل کر لیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ مبارکپور پولیس کی کاروائی قتل کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل بھی پکڑلیا گیا۔تھانہ مبارکپور کے اے ایس آئی محمد ابرا ہیم ٹانوری بمعہ اسٹاف نے سنیپ چیکنگ کے دوراں تھانہ مبارکپور کو قتل کیس میں مطلوب ملزم فرمان بنگلانی کو بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :