Live Updates

وفاقی کابینہ میں رود بدل کی وجوہات اور مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم عمران خان نے محکمانہ کارگردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوام رائے کی بنا پر کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 14:27

وفاقی کابینہ میں رود بدل کی وجوہات اور مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد ر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) وفاقی کابینہ میں رود بدل کی وجوہات اور مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے محکمانہ کارگردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوام رائے کی بنا پر کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا۔کچھ وزراء کی وزارتیں تبدیل کی گئیں جب کہ کچھ وزارء کو عہدے سے ہی ہٹا دیا گیا۔

تاہم سب سے اہم وزارت اسد عمر کی تھی،وزارت خزانہ کی تبدیلی کی خبر نے سب کو حیران کر دیا،وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد جہاں اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر تنقید کی گئی وہیں مختف سیاستدانوں اور تجزیہ نگاروں نے اس اہم تبدیلی کی مختلف وجوہات پیش کیں۔ اور اب وفاقی کابینہ میں رود بدل کی وجوہات اور مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ کارگردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوام رائے کابینہ میں رد و بدل کا سبب بنی۔

بعض وزراء کی کارگردگی پر وزیراعظم عمران خان سخت نالاں تھے اور گذشتہ ماہ انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ایمنسٹی سکیم، مہنگائی، ایف بی آر کی ناکامی اور ڈالر مہنگا ہونے پر اسد عمر سے وزارت سے استعفیٰ طلب کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان پر اسد عمر کوہٹانے کے لیے پارٹی ارکان، کابینہ اور میڈیا کا دباؤ تھا۔عمران خان متعدد بار اسد عمر سے مہنگائی زیادہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے۔

وزیراعظم نے ایک اجلاس میں اسد عمر سے مکالمے میں کہا کہ آپکی پالسیاں غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اسد عمرکو وزارت چھوڑنے پر مائل کرنے میں دو دن لگائے۔جب کہ گیس کے بلوں میں ہوش ربا اضافہ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا۔اسی طرح یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تین ورزاء سے کرپشن کی بنا پر وزارتیں واپس لی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات