عمران خان قوم کوحقائق بتائیں کہ اسد عمر کو اچانک کیوں نکالنا پڑا
قوم کوبتایا جائے کہ ایسا کیا ہوگیا تھا کہ اسد عمرکو بجٹ تک چار پانچ ہفتے بھی برداشت نہیں کیا گیا،اسد عمر کو فارغ کرتے وقت آئی ایم ایف مذاکرات ، ایف اے ٹی ایف ، اور بجٹ کا بھی خیال نہیں کیا؟سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے بھائی اورسابق گورنرسندھ محمد زبیر کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 21:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین 2008ء میں فنانس منسٹر تھے ۔ انہوں نے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لہذا تحریک انصاف اور عمران خان کو اپنے بیانیہ میں سے اب پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور کو نکالنا پڑے گا کیونکہ دونوں سابق وزیرخزانہ اب عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ اسد عمر کا تعلق جو آئی ایم ایف سے ہے وہ یہ کہ اسد عمر اور عمران خان دونوں ہی آئی ایم ایف کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا عمران خان نے اسد عمر کو فورس کیا یا پھر اسد عمر نے عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مشورہ دیا؟جبکہ اسد عمر کا یہی مئوقف تھا کہ آئی ایم ایف کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔آئی ایم ایف کا مطلب ہی تباہ و بربادی ہے۔کہاجاتا ہے کہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر کی تواس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسد عمر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے۔محمد زبیرنے کہا کہ اس سے بڑی بربادی اور کیا ہوگی؟ کہ اسد عمر جو پی ٹی آئی کے بہت قابل آدمی ہے لیکن ٹائمنگ دیکھی جائے تو کیا ہوگیا؟ اب آپ ان کو بجٹ تک چار یا پانچ ہفتے برداشت کرنے کو بھی تیار نہیں؟وزیراعظم عمران خان کو قوم کو بتانا ہوگا کہ ایسی کیا وجہ تھی کہ ایک رات آپ نے فیصلہ اور صبح اسد عمر کو فارغ کردیا، آپ نے اسد عمر کو فارغ کرتے وقت آئی ایم ایف مذاکرات ، ایف اے ٹی ایف ، اور بجٹ کسی کا خیال نہیں کیا؟مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.