پشاور یونیورسٹی میں ایک روزہ ادبی فیسٹیول 2 مئی کو ہوگا

پیر 22 اپریل 2019 12:27

پشاور یونیورسٹی میں ایک روزہ ادبی فیسٹیول 2 مئی کو ہوگا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) خیبر لٹریری کلب پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی فیسٹیول فن برائے امن 2 مئی کو ہوگا،جس میں صوبہ بھر سے طلبا وطالبات بیت بازی،مضمون نویسی،افسانہ نویسی اور شعری مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

طلبا وطالبات26 اپریل تک رجسٹریشن، مضامین اور افسانے جمع کر سکتے ہیں،بیت بازی میں حصہ لینے کے خواہشمند سٹوڈنٹس سوسائٹیز آفس میں جبکہ پوئٹ آف دی کیمپس ایوارڈ کے لئے شعرا کو اپنا نمونہ کلام جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر جمال ناصر کے مطابق ادبی فیسٹیول کامقصد طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنا ہے۔

متعلقہ عنوان :