کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اپریل 2019 12:28

کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) : کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی سے پشاور پہنچی تو طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ طیارے کے اُڑان بھرنے کے بعد بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

لینڈنگ کے بعد طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جو طیارے میں بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی سرچنگ میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ طیارے کے کارگو ایریا کو سرچ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :