علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بچوںکی ابتدائی تعلیم و تربیت‘‘ پر تیسری عالمی کانفرنس جلد منعقد ہوگی

پیر 22 اپریل 2019 14:44

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بچوںکی ابتدائی تعلیم و تربیت‘‘ پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کا وعدہ : ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری‘‘ کے تھیم کے تحت ’’بچوںکی ابتدائی تعلیم و تربیت‘‘ پر تیسری عالمی کانفرنس جلد منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس پاکستان الائنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ، روپانی فائونڈیشن، سن سیکریٹریٹ، نیوٹریشن سیکشن، وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تعاون کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے ساتھ حال ہی میں منعقدہ اجلاس میں کانفرنس اوپن یونیورسٹی ہی میں منعقد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔ اجلاس میں مجوزہ کانفرنس کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔ اس اجلاس میں پاکستان الائنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کے چئیرمین نصرالدین روپانی اور سی ای او خدیجہ خان، کراکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عطاء الله شاہ اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود شامل تھے۔