ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس سے 17اراکین غیر حاضر

ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی خبروں کے بعد پارٹی کی پریشانی میں مزید اضافہ، غیر حاضر اراکین کو طلب کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 اپریل 2019 18:46

ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس سے 17اراکین غیر حاضر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کے دعوے کے بعد ن لیگ کی پریشانیوں مین اس وقت اضافہ ہو گیا جب ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس سے 17اراکین غیر حاضرپائے گئے۔ حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں 17اراکین کی غیر حاضری نے ن لیگ کے رہنماؤں کو پریشان کر دیا۔

اس سے پہلے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے صوبائی کابینہ کے اراکین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق دعویٰ کیاتھا۔ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ میں نے چار دن قبل ایک پریس کانفرنس کی تھی ، مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے ، نواز شریف کا اپریل کے آخر میں ضمانت کا وقت ختم ہو جائے گا جس کے بعد وہ دوبارہ جیل میں ہوں گے، اس مرتبہ جب میاں صاحب جیل جائیں گے تو میں یہ پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ جون سے قبل پنجاب میں فارورڈ بلاک نظر آئے گا ، ن لیگ کے بیس سے پچیس لوگ مل کر فارورڈ بلاک بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اور اب سوموار کے روز ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس سے 17اراکین کی غیر حاضری نے اس دعوے کو مزید تقویت دی جس کے بعد حمزہ شہباز شریف نے غیر حاضر رہنماؤں کو فوراََ طلب کیا لیکن کوئی رکن بھی حاضر نہیں ہو سکا۔