کراچی انٹر امتحانات میں معمول کے مطابق انٹر کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا

پیر 22 اپریل 2019 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) کراچی انٹر امتحانات میں معمول کے مطابق انٹر کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ ایک بار پھر امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچ گیا اور پیپر شروع ہونے سے چالیس منٹ پہلے واٹس اپ گروپس کے ذریعے طلبہ تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی کے انٹر میڈیٹ امتحانات کے دوران میڈیا کوریج پر پابندی ہے اور پرچے امتحانی مراکز پر پہنچنے سے قبل آؤٹ ہونا معمول بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :