عبدالولی خان یونیورسٹی میں صحت اور غذائیت کے موضوع پر سیمینار

بدھ 24 اپریل 2019 12:09

عبدالولی خان یونیورسٹی میں صحت اور غذائیت کے موضوع پر سیمینار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ اور سرحد یونیورسٹی پشاور نے باہمی اشتراک سے نوجوان نسل کی صحت اور غذائیت کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار گارڈن کیمپس میں منعقد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی مروت مہمان خصوصی جبکہ ڈاکٹر عبدالوحید ڈین آف سپورٹس سائنسز ،ڈاکٹر سید عنایت شاہ، وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم الرحمان، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر طارق محمود، ڈائریکٹر سپورٹس فاروق حسین اور طلبہ طالبات کی کثیر تعداد اس موقع موجود تھی۔