بہن اور بھانجی کے قتل میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

بدھ 24 اپریل 2019 15:16

بہن اور بھانجی کے قتل میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نے بہن اور بھانجی کے دوہرے قتل میں ملوث ملزم عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ہدایت اللہ شاہ نے دوہرے قتل کیس کی سماعت کی ۔تفتیشی افسر تھانہ لٹن روڈ نے ملزم عثمان کو عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور نشہ کرنے کے لیے دیگر جرائم بھی کرتا تھا ، ملزم نے نشہ کرنے کے لیے بہن سے پیسے مانگے ، بہن کے انکار کرنے پر ملزم نے چائے میں نشہ آور گولیاں ملائی، ملزم عثمان نے نشہ آور چائے پلا کر بہن کی سونے کی بالیاں اتاریں ، ملزم نے اپنی بہن اور اسکی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا۔

استدعا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے ملزم کا مزید 8 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔عدالت نے ہدایت کی کہ پولیس تفتیش مکمل کر کت تفتیشی رپورٹ 26 اپریل کو عدالت میں پیش کرے۔