پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنماء سابق رکن قومی اسمبلی نگت پروین میر کا انتقال

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 18:28

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنماء سابق رکن قومی اسمبلی نگت پروین ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنماء سابق رکن قومی اسمبلی نگت پروین میر انتقال کر گئیں انہیں برین ہیمبرج ہوا تھا جن کی آج ریلوے گراوٴنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ میں اعلی سیاسی ،سماجی،تاجروں ،وکلا اور تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ معززین نے شہر نے شرکت کی جبکہ ان کی وفات کا سن کر شہر میں سوگ کا عالم تھا کیونکہ وہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی ذاتی دوست تھیں جبکہ انہوں نے امرانہ دور میں بھی مسلم لیگ ن کو نہ چھوڑا ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے راہنماوٴں سابق ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی خان،نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان،چوہدری خادم حسین سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم،چوہدری لال حسین،مہر محمد فیاض،راجہ محمد اویس خالد ، رکن پنجاب اسمبلی ناصر لللہ،چیئر مین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان،وائس چیئر مین ضلع کونسل ڈاکٹر بشیر احمد،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید،چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد ندیم جرال کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔