پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو جلدمکمل کیا جائے،جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پرفنڈزمہیا کرینگے‘عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس رکاوٹوں پر فوکس کر کے تیزی سے آگے بڑھا جائے ،امید ہے نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں برس مکمل کرلیاجائیگا‘سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیرنئی عمارت کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ،نئے ایم پی ایز ہوسٹلز کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی

جمعرات 25 اپریل 2019 20:12

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو جلدمکمل کیا جائے،جلد تکمیل کیلئے ترجیحی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیرنئی عمارت کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو جلد سے جلدمکمل کیا جائے ۔

پنجاب حکومت اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پرفنڈزمہیا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومت پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار ہے کیونکہ سابق دور میں عمارت کی تعمیر کے منصوبے کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔انہوںنے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے ایم پی ایز ہوسٹلز کی تعمیر کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔

سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹوں پر فوکس کر کے تیزی سے آگے بڑھا جائے ۔انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں برس مکمل ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیکرپنجاب اسمبلی کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ نئے ایم پی ایز ہوسٹلز کے منصوبے کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیرالدین، آصف نکئی،سیکرٹری پنجاب اسمبلی اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔