Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا نقیب بنایا، آئین نو سے ڈرنے اور طرز کہن پر اًڑنے کی روایات کو توڑا ‘عثمان بزدار

پاکستان تحریک انصاف کی 23 سالہ پرامن اور باوقار سیاسی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام

جمعرات 25 اپریل 2019 20:12

عمران خان نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا نقیب بنایا، آئین نو سے ڈرنے اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی 23 سالہ پرامن اور باوقار سیاسی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے، عمران خان نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا نقیب بنایا اور آئین نو سے ڈرنے اور طرز کہن پر اًڑنے کی روایات کو توڑا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف 23 سالہ جدوجہد کے بعد واحد ملک گیر جماعت بن کر سامنے آئی ہے اورروایتی سیاست کے جمود کو توڑ کر تبدیلی لانے والی واحد جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں قائداعظمؒ کے بعد حقیقی سیاسی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میرا فخر ہے اور میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر چیئرمین عمران خان اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات