سٹی پٹرولنگ فورس نے 3مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 20:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سٹی پٹرولنگ فورس نے 3 مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ،چرس اور موٹر سائیکل جس پر جعلی پولیس نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی کو گرفتار کر لیا‘ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقامی تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پٹرولنگ فورس کو عوامی شکایت موصول ہوئی کہ پشاور میں جاری منصوبے بی آر ٹی کے بیسمنٹ میں نوجوان منشیات پینے میں مصروف ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر سٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر منشیات پینے میں مصروف دو افراد کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے چرس بھی برآمد کر کے تھانہ پہاڑی پورہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اندرون شہر تھانہ گلبہار کی حدود میں سٹی پٹرولنگ فورس C.7موبائل کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو قابو کر کے تلاشی لینے پر اسکے قبضہ سے ایک عدد 30بور پستول اور 9عدد کارتو س برآمد کرلی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنا نام ثواب گل ولد زر گل سکنہ ترائی پایان بتلایاجبکہ تیسری کاروائی کے دوران تھانہ گلبہار کی حدود میں سٹی پٹرولنگ فورس نے موٹر سائیکل پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقامی تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔