Live Updates

ملک بھر کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ملک امین اسلم

پی ٹی آئی حکومت درست سمت کا تعین کر چکی ، عالمی دنیا میں پاکستان کا تصور عظیم پاکستان کے طور پر ابھر رہا ہے، عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آن پہنچا ھ*حلقہ 55 NAکو زیر زمین و فضائی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، خصوصی گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہ ہے کہ ملک بھر کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ملک بھر کی طرح حلقہ این اے 55 میں بھی زیر زمین و فضائی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں،اٹک چھچھ کے مسائل سے غافل نہیں ہوں یہاں کے عوام جلد بڑی خوشخبریاں سنیں گے ، سوئی گیس ، بجلی اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر پر تیزی سے کام جاری ہے، اٹک و حضرو میں کھلی کچہری و عوامی اجتماع میں جن منصوبوں کے وعدے کئے تھے ان کے جلد افتتاح ہونگے، نکاسی آب اور کمپیوٹر سنٹر کے مسائل سے چھاچھیوں کو نجات دلانے کے منصوبے منظور کر لئے گئے ہیں جن کا افتتاح خود کرونگا، وہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد میں آن لائن سے خصوصی گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر کوآرڈینیٹر سکوارڈن لیڈر (ر) حاجی مشتاق میر اور میڈیا کوآرڈینیٹر عامرعتیق بھی موجود تھے، ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ علاقہ کی کچھ یونین کونسلز کو ماڈل یو سیز بنانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جو دوسری یونین کونسلوں سے واضح طور پر مثالی ہونگی جس سے علاقہ میں ترقی میں نیا راستہ کھلے گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت درست سمت کا تعین کر چکی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ، عالمی دنیا میں پاکستان کا تصور عظیم پاکستان کے طور پر ابھر رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے ، ایک سوال پر ملک امین اسلم نے بتایا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ آلودگی کا ایک بڑا عنصر ہیں اسی طرح جوہڑ تالاب کے گندے پانی سے زیر زمین آلودگی بڑھتی ہے جن کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ حضرو کے عوامی اجتماع اور کھلی کچہری میں جن منصوبوں کے اعلانات کئے تھے وہ منظور ہوچکے ہیں اس طرح اٹک اور تحصیل حضرو کے عوام کیلئے بڑی خوشخبریاں ہیں اور یہ ثابت کرتا ہے کہ میں اپنے عوام کے مسائل سے غافل نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات