لله*نوشہرہ ،ملکی جمہوری اداروں کے خلاف وہ دو سیاسی پارٹیاں بیان بازی میں لگی ہوئی ہیں ،عائشہ گلالئی وزیر

اتوار 28 اپریل 2019 20:25

}نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی وزیر نے کہا ہے کہ ملکی جمہوری اداروں کے خلاف وہ دو سیاسی پارٹیاں بیان بازی میں لگی ہوئی ہیں جس کی قیادت کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں لیکن اس ملک کے عوام ملک کی اداروں چاہے وہ نیب ہو عدالت ہو یا لائن فورسز ادارے ہو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ اس ملک کے غیور عوام کو یہ ملک اور اس ملک کے مفادات عزیز ہے نہ کہ اس ملک چور لٹیرے لیڈرشپ کے مفادات پاک فوج کو گالیاں دینے والے کیا یہ بھول گئے ہیں کہ آج اگر پاکستان جعرافیائی لحاظ سے محفوظ ملک ہے تو یہ اسی فوج کی وجہ سے اس ملک کاہرچوتھا گھر شہید کا ہے زرداری اپنے آپ کو کرپشن میں بری لالزام کرنے کے لئے اپنے معصوم بیٹے بلاول کو استعمال کررہے ہیں اگر بلاول اپنے باپ کی دولت اور نیب نواز شریف کی دولت پاکستان لائیں تو پاکستان دنیا کا امیرترین ملک بن سکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مہم ریلی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلادر خان (لالا) بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا آج پھر اسی صورتحال سے ملک کو سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے تحریک انصاف اب نظریاتی پارٹی نہیں رہی وہ کرپٹ عناصر کی پناہ گاہ بن چکی ہیں تحریک انصاف میں موجود کرپٹ اور روایتی سیاست دانوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے سمجھ سے بالاتر ہے کہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو کیا وزارت دے کر انعام سے نوازا گیاہی حکمرانوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہمیشہ غریبوں کو ڈھال بناکر ملک کو لوٹا ہے لیکن مزید یہ نہیں چلے گا۔