Live Updates

پاکستان خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار ہو گئی

پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی منتقل ہو گی، پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 مئی 2019 11:41

پاکستان خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2019ء) : پاکستان خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد اور تعاون فراہم کرے گا،اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

۔جس کے تحت دونوں ممالک خلائی تحقیق کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔چین کی خلائی تحقیق کے قومی ادارے "سی این ایس اے" کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہونے والے معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا،پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر چین اور پاکستان کے خلائی تحقیق کے اداروں کے سربراہان نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

معاہادے کے مطابق دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے۔اور خلابازوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ خلانوردوں اور خلائی مشنز کو خلا بھیجنے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر تعاون کریں گے،چین کا خلائی تحقیقی ادارہ "سی این ایس اے: اور پاکستان کا خلائی تحقیق ادارہ " سپارکو" چین پاستان اسپیس کمیٹی تشکیل دیں گے جس کی سربراہی خلائی اداروں کےسربراہان کریں گے،خیال رہے پاکستانن نے چین کی مدد سے گذشتہ سال میں دو سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجے تھے،ان میں سے ایک پاکستان کا اولین آپٹکل ریموٹ سینسنک سیٹلائٹ PRSS-1 تھا جب کہ ایک چھوٹا مشاہداتی سٹلائٹ PakTes-1A چین کے لانگ مارچ کینرئیر کے ذریعے سے مدار میں بیجا گیا تھا۔

بین الاقوامی تدریس کے ریسرچ فیلو لین جیان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور وہ خلائی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کو تکنیکی پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔اس معاہدے کے تحت پاکستان اپنے سیٹلائٹس کے زریعے ملک میں قدرتی آفات، زرعی پیداور،زمینی سروے اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کی مہماے کی نگرانی بھی کر سکے گا،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات