ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی کی کتاب تاریخ چکوال چھپ کر مارکیٹ میں آگئی

ہفتہ 4 مئی 2019 19:01

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) معروف بیوروکریٹ اور سکالر ڈاکٹر لیاقت علی خان نیازی کی طرف سے ضلع چکوال کے حوالے سے تاریخ چکوال چھپ کر مارکیٹ میں آگئی ہے۔ تاریخ چکوال کی تقریب رونمائی آج گیارہ بجے دن ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں ہوگی، جس کی صدارت عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز ہونگے۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر بھی اس تقریب کے خاص مہمان ہونگے۔ تقریب کے انعقاد کیلئے چیئرمی خواجہ بابر سلیم محمود کی سربراہی میں ارشد عباسی، محمد خان عاقل، عارف محمود کھوکھر اور آفتاب خیرپوری پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو اس تقریب کے تمام انتظامات مکمل کریگی۔ساڑھے پانچ سو صفحات کی تاریخ چکوال میں ہر پہلو اورہر شعبے پر اظہار خیال کیا گیا ہے اور چیدہ چیدہ لکھاریوں کے مضامین اس کتاب میں شامل ہیں۔