موسی خیل:سابق سینیٹر مرحوم سردار محمد اعظم خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مجاہد زلمی نے چار وکٹوں کی برتری سے اپنے نام کرلیا

ہفتہ 4 مئی 2019 21:44

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2019ء) سابق سینیٹر مرحوم سردار محمد اعظم خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مجاہد زلمی نے چار وکٹوں کی برتری سے اپنے نام کرلیا قوم کا اتحاد ہر میدان میں جیت کا ضامن ہے ۔ مہمان خاص سردار محمد حنیف موسی خیل کا تقریب میں شرکا سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن بلوچستان اسمبلی ، سابق رکن ایوان بالا مرحوم سردار محمد اعظم خان موسی خیل کے نام سے منسوب سردار اعظم خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایف سی گرانڈ پر مجاہد اے اور مجاہد زلمئی کرکٹ کلبز کے درمیان کھیلا گیا ۔

مجاہد زلمئی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مجاہد اے کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران اکبر شاہ اور بیت اللہ نے امپائرنگ کی زمہ داری نبھائی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمان خصوصی رہنما پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سردار محمد حنیف موسی خیل اور انکے ساتھ آنے والے مہمانوں کو روائتی دستار پہنائے گئے ۔ دستار پانے والوں میں قبائلی رہنما سردار قیمت خان لہرزئی ، پشتون خوا میپ کے مرادخان خدوزئی ، ملک غلام محمد ، عبدالخالق وطن دوست ، ملک بلوخان ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر خان میر لالا ، قبائلی رہنما انجینئر ملک احمد فراز ایسوٹ ، کلرک ایسوسی ایشن کے رہنما بابو نظرگل ، سپورٹس آفیسر جمال الدین ، ملک صمد خان اور دیگر شامل تھے ۔

میچ کے دوران ایف سی کی جانب سے سیکیورٹی کے خاص انتظامات دیکھے گئے ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خاص سردار محمد حنیف موسی خیل ، تحصیلدار عبدالسلام حیدری ، سردار اختر بزدار ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالرزاق ، ڈاکٹر باقر ، میڈیا نمائندگان اور دیگر کے ہاتھوں فاتح ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرائے گئے تقریب میں موجود تماشائیوں ، مہمانوں اور دیگر مبصرین کی جانب سے انتظامی کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث سامنے آنے والی بدانتظامی پر تنقید سننے کو ملی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص سردار محمد حنیف موسی خیل نے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے مرحوم سردار محمد اعظم خان کے نام سے ٹورنامنٹ منسوب کرنے کے پیچھے بہت بڑی سوچ ہے جس کا مظہر نوجوان کا مرحوم سردار سے دلی لگا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہوگی تو جیتنے والی ٹیم کی طرح ہر میدان میں فاتح ہوگی۔