گ*اہلِ ایمان ماہِ رمضان کامحبت و عقیدت سے بھرپور استقبال کریں،علامہ کوکب نورانی

اتوار 5 مئی 2019 19:56

ًکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ خطیب ِ ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے ملت ِ اسلامیہ کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ اہلِ ایمان اللّٰہ تعالی کے مقدس مہمان ماہِ رمضان کا دینی و ایمانی محبت و عقیدت اور جوش و جذبے سے بھرپور استقبال کریں اور اس ماہ کے تقدس کا ہر سطح پر پورا خیال رکھیں۔

اس وقت ملک میں افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں، عوام کو بھی اس جہاد میں اپنی قومی اور ملی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ان سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان شائ اللّٰہ حسب سابق اس سال بھی جامع مسجد گٴْل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) کراچی میں ماہِ رمضان ایمانی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاے گا۔

(جاری ہے)

یکم رمضان کو یومِ ولادت ِ حضرت سیدنا غوثِ اعظم، 2 رمضان کو یومِ ولادت ِ حضرت خطیب ِ اعظم مولانا محمد شفیع اوکاڑوی، 3 رمضان کو یومِ وصالِ مخدومہ کائنات حضرت سیدہ فاطمہ زہرا، 10 رمضان کو یومِ وصالِ ام المومنین حضرت سیدہ خدیج? الکبری اور یومِ باب الاسلام، 15 رمضان کو یومِ ولادت ِ سیدنا حضرت امام حسن مجتبی، 17 رمضان کو یومِ غزوہِ بدر، 18 رمضان کو یومِ وصالِ ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ، 20 رمضان کو یومِ فتح مکہ، 21 رمضان کو یومِ شہادت مولاے کائنات خلیفہء رابع حضرت سیدنا علی المرتضی، 25 رمضان کو یومِ وصالِ غزالی زمان حضرت سید احمد سعید کاظمی، 27 رمضان کو یومِ وصالِ گنجِ کرم حضرت سیدنا پیر محمد اسمعیل شاہ بخاری کرماں والے (رحم? اللّٰہ علیہم و رضی اللّٰہ عنہم) منایا جاے گا۔

پہلے جمعہ کو رمضان اور روزہ کے فضائل و مسائل، دوسرے جمعہ کو زکو کے فضائل و مسائل، تیسرے جمعہ کو واقعہ بدر اور اعتکاف کا بیان ہوگا، جمع الوداع کو خصوصی بیان ہوگا اور یومِ تجدید عہد منایا جاے گا۔ روزانہ بعد نماز تراویح درسِ اسلامیات ہوگا۔ ہر جمعرات اور شبانِ قدر میں بعد نماز تراویح سورہ یاسین کا وِرد ہوگا۔ آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف ہوگا اور معتکفین کی دینی تربیت کے لیے علمی نشستیں ہوں گی۔ 21، 22 اور 23 ویں شب میں سہ روزہ قرآنی شبینہ ہوگا۔ 27 ویں شب میں ختم قرآن اور شب قدر کا مرکزی اجتماع ہوگا اور مکمل شب بیداری ہوگی۔ ان تمام اجتماعات سے خطیب ِ ملت حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے باپردہ نشست کا اہتمام ہوگا۔ #