ل* بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ خاتو ن اور 12 سالہ لڑکاشہید

{ پاک فوجکی موثر جوابی کاروائی،بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا

اتوار 5 مئی 2019 19:56

ئ*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر گرم چشمہ، کوٹ کوٹیرا اور تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میںخاتون اور 12سال کا لڑکاشہید ہو گئے جس پر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر گرم چشمہ، کوٹ کوٹیرا اور تتہ پانیسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور آبادی کو نشانہ بنایا گیا ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور 12سال کا لڑکاشہید ہو گیا شہید ہونے والوں میں 12سال کے محمدزاہد اور 45سا ل کی نسرین بی بی شامل ہیں، کنٹرول لائن پرفائرنگ کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کاموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔