الیکشن ٹریبونل ، خواجہ سہیل منصور کی انتخابی عذر داری کی سماعت،الیکشن کمیشن کی جانب سے لاء آفیسر عبد اللہ ہنجرا نے جواب جمع کرادیا

پیر 6 مئی 2019 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) الیکشن ٹریبونل میں پیرکو ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور کی انتخابی عذر داری کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کی جانب سے لاء آفیسر عبد اللہ ہنجرا نے جواب جمع کرادیا۔الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے کرائے گئے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہاکہ خواجہ سہیل منصور نے فارم 45 میں ردو بدل کیا،خواجہ سہیل منصور نے پولنگ اسٹیشن نمبر79،219 اور 220 کے ریکارڑ میں ٹیمپرنگ کی ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سہیل منصور کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔الیکشن کمیشن میں معاملے کی سماعت دوران خواجہ سہیل منصور اور ریٹرنگ آفیسر کے ریکارڈ میں فرق تضاد پایا گیا تھا۔خواجہ سہیل منصور کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے جواب پر جواب الجواب کے لئے مہلت طلب کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔خواجہ سہیل منصور نے این اے 239 کورنگی ون سے جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا ،خواجہ سہیل منصور نے مخالف امیدوار کی کامیابی کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کر رکھاہے