انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، کنٹرولر شعبہ امتحانات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

منگل 7 مئی 2019 14:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جو 14مئی سے شروع ہوں گے۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے یونیورسٹی کے افسران، ڈائریکٹر کالجز اور کالجوں کے پرنسپلز پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو نقل کے روک تھام سمیت امتحانات کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گی۔

شعبہ امتحانات کی زیر نگرانی14مئی 2019سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 13ہزار 705 طلبہ وطالبات امتحانات میں شامل ہو رہے ہیں جن میں پارٹ ون میں 3 ہزار 516 طلباء جبکہ پارٹ II میں 10ہزار 189طلبا ء ہیں ، امتحانات کے لیے 54 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں گلگت میں 16،سکردو میں 10،گانچھے میں5،کھرمنگ میں 1،شگر میں 1،دیامر میں 2،غذر میں 10،ہنزہ میں 2،نگر میں 4،استور میں 3امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان امتحانی سنٹرز میں سے 17خواتین امیدواروں کے لیے ،16مرد امیدواروں کے لیے جبکہ 21کمبائین سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ ان متحانات میں ہیومینٹیز گروپ میں کل 6 ہزار 340، پری انجینئرنگ گروپ میں 502، پری میڈیکل میں 2 ہزار 305، سائنس گروپ میں 783 جبکہ کامرس گروپ میں 375امیدوار شریک ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عار ف نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے اٹھائے جانے والے انتطامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانی سنٹرز میں طلبہ وطالبات کے لیے ہر طرح کی سہولیات مہیا کریںگے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ماہ مبارک رمضان کی وجہ سے جگلوٹ ،تانگیر اور کھرمنگ میں خصوصی طور پر امتحانی سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ طلبہ وطالبات ماہ مبارک رمضان میں باآسانی امتحان دیں سکیں۔ انہوںنے کہاکہ وائس چانسلر کی سربراہی میں شعبہ امتحانات کو مزید بہتربنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔

اس سلسلے میں پیپرز کی معیاری جانچ پڑتال کرنے کے حوالے سے تعارفی نشست کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پاکستان سطح کے ماہرین پیپرز سیٹنگ ، پیپرز اسسمنٹ سمیت دیگر حوالوں سے تربیت فراہم کی گئی جبکہ پاکستان سطح ماہرین پیپرز اسسمنٹ نے قراقرم یونیورسٹی کے اسسمنٹ پروسسزکو تسلی بخش قرار دیا ہے۔کنٹرولر امتحانات نے کہاکہ وائس چانسلر کی قیادت میں شعبہ امتحانات کو مثالی بورڈ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :