وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی میں ای۔لین سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 7 مئی 2019 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2019ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں سکیورٹی سسٹم کی بہتری اور گاڑیوں کے داخلی اور خارجی نظام کو مربوط کرنے کیلئے گیٹ نمبر1پر ای ۔لین سسٹم کی تنصیب کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس سلسلے میںمنعقد کی گئی خصوصی تقریب میں چیئرمین ہال کونسل پروفیسرڈاکٹر عابد حسین چوہدری، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، چیف انجینئر فیض الحسن سپرا، خزانہ دار رائو محمد طاہرسمیت دیگر انتظامی عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے فیض الحسن سپرا نے کہا کہ 9.8ملین کی لاگت سے تیار ہونے والی ای ۔لین پانچ لائنز پر مشتمل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئی45دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ای ۔لین منصوبہ کا کنٹریکٹ دینے کیلئے شفافیت کو مدنظر رکھا گیا اور یونیورسٹی کی 1.28ملین رقم کی بچت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور بسوں کیلئے علیحدہ علیحدہ لائنز بنائی جائیں گی۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے متعلقہ حکام کو بروقت منصوبہ کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں۔