علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے بی بی اے،بی ایس، پی جی ڈی،ایم ای/ایم ایس سی،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات 22 مئی سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے

بدھ 8 مئی 2019 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے بی بی اے ،ْ بی ایس ،ْ پی جی ڈی ،ْ ایم ای/ایم ایس سی ،ْ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فائنل امتحانات )بدھ)22مئی سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے،طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جاچکی ہیں،رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔

ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ کی پرنٹ کاپی بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :