Live Updates

عوامی ضروریات اور ترجیحات کا خیال رکھے بغیر ماضی میں قومی وسائل نمائشی منصوبوں پر خرچ کئے گئے،عثمان بزدار

پنجاب حکومت راولپنڈی میں زیر التوا منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ سوا کھرب روپے کی لاگت سے لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کے تایخی منصوبوں سمیت متعدد نئے منصوبے شروع کرے گی m ان منصوبوں کی مانیٹرنگ بھی خود کروں گا ان منصوبوں سے راولپنڈی کی قسمت تبدیل ہو جائے گی سہولیات اور رہن سہن کے اعتبار سے راولپنڈی اسلام آباد کا فرق ختم کر دیا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعہ 10 مئی 2019 23:15

عوامی ضروریات اور ترجیحات کا خیال رکھے بغیر ماضی میں قومی وسائل نمائشی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات اور ترجیحات کا خیال رکھے بغیر ماضی میں قومی وسائل نمائشی منصوبوں پر خرچ کئے گئے لیکن پنجاب حکومت راولپنڈی میں زیر التوا منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ سوا کھرب روپے کی لاگت سے لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کے تایخی منصوبوں سمیت متعدد نئے منصوبے شروع کرے گی ان منصوبوں کی مانیٹرنگ بھی خود کروں گا ان منصوبوں سے راولپنڈی کی قسمت تبدیل ہو جائے گی سہولیات اور رہن سہن کے اعتبار سے راولپنڈی اسلام آباد کا فرق ختم کر دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام مجوزہ چائلڈ اینڈ مدر کیئر ہسپتال عیدگاہ روڈ اصغر مال کے زیر التوا منصوبے کادوبارہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں وزیراعظم نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2005میں شروع ہونے والے جس منصوبے کو 2008میں مکمل ہونا چاہئے تھا لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے عوامی ضروریات اور ترجیحات کی بجائے تمام وسائل اور توانائیاں نمائشی منصوبوں پر صرف کیں اگرچہ بنیادی نوعیت کا یہ اہم ترین منصوبہ غیر ضروری تاخیر اور التوا کا کار رہا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت سٹیٹ آف دی آرٹ کے اس منصوبے کو مکمل کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب میں70لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت157ارب روپے خرچ کر رہی ہے اور جلد ضلع راولپنڈی میں بھی ہیلتھ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے تعاون سے 50ارب روپے کی لاگت سے جلد رنگ روڈ کے منصوبے کے علاوہ راولپنڈی میں نکاسی آب اورٹریفک کے گھمبیرمسائل پر قابو پانے کے لئے 70ارب روپے کی لاگت سے 23کلو میٹر سگنل فری لئی ایکسپریس وے منصوبے پر جلدکا م کا آغاز کر دیا جائے گا راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لئے پی ایچ اے پہلے ہی سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پنجاب کا ایسا منفرد شہر بن چکا ہے جہاں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے بعد ایک نئی خواتین یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے راولپنڈی پاکستان کا وہ واحد شہر ہو گا جس میں بیک وقت2خواتین یونیورسٹیاں ہوں گی گاانہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں شروع کئے گئے تمام میگا منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات