بھارت کی پاک فوج سے آرٹلری فائرنگ بند کرنے کی درخواست

پاکستانی آرٹلری کی فائرنگ سے بھارت کو شدید نقصان ہوا، تمام گن پوزیشنز بدلنا پڑیں اور 34جوان بھی ہلاک ہوئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 13 مئی 2019 20:39

بھارت کی پاک فوج سے آرٹلری فائرنگ بند کرنے کی درخواست
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی2019ء) بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائرنگ بند کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ بھارت نے پاک فوج سے درخواست کی ہے کہ پاک فوج سرحد پر آرٹلری فائرنگ بند کردے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی آرٹلری کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے بھارت کابھاری نقصان ہواہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں بھی بھارتی نقصانات کا ذکا کیاتھا ۔

اب ذرائع نے بتایا ہے کہ 28فروی کوپاک فوج کی آرٹلری کی فائرنگ سے بھارت کے 34جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت کو اس کے بعد اپنی کو تمام گن پوزیشنز بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے 2جنگی جہاز بھی مار گرئے تھے اور ایک پائلٹ بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 14فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور پھ26فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے دوران 2بھارتی جبگی جہاز مار گرائے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بیانات کی جنگ بھی جاری رہی اور اس میں بھی بھارت کو شکست ہوئی تھی اور خود بھارت نے تسلیم کیا کہ آئی ایس پی آر نے خبروں کی فراہمی کے میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اس کے بعد بھارت نے پاکستان کی سرحد پر فائرنگ بھی کی جس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دے کر بھارت کا شدید نقصان کیا اور بھارت کے ر 34جوان بھی مار دیے اور بھارت کو اپنی تمام گن پوزیشنز بدلنا پڑیں۔