* سپورٹس ڈیسک*

e ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کا سدباب w ہر ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن آفیسر موجود ہوگا

منگل 14 مئی 2019 21:45

- لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے سدباب کے لیے ہر ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن آفیسر موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے دوران ہر ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کا ایک اینٹی کرپشن آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وارم اپ میچز سے لے کر ایونٹ مکمل ہونے تک مذکورہ آفیشل کھلاڑیوں کے ساتھ موجود رہے گا، ٹیم ہوٹل میں قیام اور ایک ہی گاڑی میں ساتھ سفر کرے گا، یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو کسی بھی قسم کی کرپشن سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا ہے۔اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس کے دوران اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز مختلف وینیوز میں تعینات ہوتے اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیل کرنا پڑتا تھا۔