سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور15 جون کو آل پاکستان قومی مشاعرہ منعقد کرے گا

بدھ 15 مئی 2019 15:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور15 جون کونشترہال پشاور میں آل پاکستان قومی مشاعرہ منعقد کرے گا جس میں 10 اردو زبان جبکہ 15 دیگر زبانوں کے شعراء اپنے تازہ کلام سے منتظمین کو لطف اندو ز کریںگے۔ ضلع ناظم سیکرٹریٹ میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت آل پاکستان قومی مشاعرہ کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا، جس میں نامور شاعر اباسین یوسفزئی ، ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم ، ہدایت اللہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٖجمشید بلوچ اور ساجد آفریدی نے شرکت کی ۔

اجلا س میں ٍآل پاکستان قومی مشاعرہ کے انتظامات کو ضلع ناظم نے حتمی شکل دیتے ہوئے اباسین یوسفزئی کو ملک بھر اور دیگر صوبوں سے نامور شعراء کو مشاعرے میں مدعوکرنے کا ٹاسک دیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمدعاصم خان نے کہاہے کہ مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے اور قومی زبان کے شعراء کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے ملکی مسائل اور حالات کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کریںگے جبکہ صوبے اور بالخصوص پشاور کے کلچر سے روشناس کرانے کیلئے قومی اورلسانی شعرا ء کو ایک موقع فراہم کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ مشاعرہ اردو ، سرائیکی ،ہندکو ،پشتو ،پنجابی ،سندھی اور بلوچی زبان کے مشہور شعراء کو مدعو کیاجائیگا تاکہ صوبے اور قومی لیول پر شعراء ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہوسکیں اور یہاں کے باسی شعر وشاعری کی اہمیت سے آگاہ ہوسکیں۔ انہوں نے شعراء کواعزازیہ ، صوبے کے مشہور تکہ کڑاہی ، چپلی کباب اور دیگر کھانوں سے لطف اندوز کرینگے اور گفٹ پیکٹ بھی دیا جائیگا ۔مشاعرے میں میوزک کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :