لاہور میٹرو بس کی لاگت پر (ن) کا دعویٰ سچ ثابت ہونے پر سابقہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 15 مئی 2019 15:23

لاہور میٹرو بس کی لاگت پر (ن) کا دعویٰ سچ ثابت ہونے پر سابقہ حکومت کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) لاہور میٹرو بس کی لاگت پر مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ سچ ثابت ہونے پر سابقہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسبملی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میٹرو بس منصوبہ کا تخمینہ 30 ارب سے زائد رکھا گیا تھا مگر منصوبہ تقریباً 29 ارب 86 کروڑ روپے میں مکمل ہوا،لاہور میٹرو بس کی لاگت پر مسلم لیگ (ن) کا دعوی سچ ثابت ہوا ، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت اور سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے نہ صرف وقت پر مکمل ہوئی بلکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کی لاگت سے 14 کروڑ کی بچت کی گئی، مذکورہ منصوبہ سابقہ حکومت کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پنجاب اسمبلی ایوان عوام کو سستی سفری سہولت دینے اور بروقت منصوبہ کی تکمیل پر سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔