Live Updates

ماضی کی حکومتوں نے معیشت کے ساتھ جو سلوک کیا ہے تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی،شیخ محمد چوہان

بدھ 15 مئی 2019 17:27

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ محمد چوہان نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کے ساتھ جو سلوک کیا ہے تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور ان کا یہ فعل معاشی دہشتگردی اور غداری کے مترادف ہے جس پرا ن کے خلاف مقدمات ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

اخبا رنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے صرف اپنی ذات کوتقویت دینے کے ملکی اداروںکے ساتھ کھلواڑنے ملک پاکستان کو اتناغیر مستحکم کردیا ہے کہ اسکی بہتری اور ساکھ بحال کرنے میں کافی وقت درکار ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ نام نہاد جمہوری لیڈروں نے اپنی شاہانہ زندگی کے مزے اڑاتے ہوئے ملکی خزانہ کو بیدری کے ساتھ استعمال کیا اور اربوں ڈالر کے قرض لیکر ایسے منصوبے شروع کئے جس سے انکی ذات اور حامیوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ انشاء الله وہ وقت دور نہیں جب ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا اور وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی طورپر مستحکم بنائیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات