وہاڑی: پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی

7اشتہاری مجرمان، 2منشیات فروش اور 6اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 16 مئی 2019 17:14

وہاڑی: پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے7مجرمان اشتہاری، 2منشیات فروش اور 6اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سے1380گرام چرس، 10لیٹر شراب،1بندوق اور 6پسٹل برآمد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 11مقدمات درج کئے گئے۔ پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر بوریوالامیں 2مقدمات درج کئے گئے. پانی چوری پر تھانہ ساہوکا میں 1مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ کرمپور سے رنگ الہی اے ایس آئی نے 1380گرام چرس برآمد کی۔