ڈپٹی کمشنر قصور کی تمام محکموں کو پری مون سون کے دوران ہر نوعیت کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت

جمعہ 17 مئی 2019 15:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے ریسکیو اینڈ ریلیف سے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ پری مون سون کے دوران ہر نوعیت کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں ،نکاسی آب کیلئے استعمال ہونیوالی مشینری سمیت تمام وسائل کو آپریشنل رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، ہیلتھ سمیت تمام محکموں کو جاری مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل رکھیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پری مون سون کے دوران رمضان بازاروں میں شہریوں کو کسی نوعیت کے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے رمضان بازاروں کے انچارجز اس حوالے سے تمام معاملات کی خود نگرانی کریں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز مجموعی طور پر انتظامات کے ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹیوں کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران ایسے تمام مقامات کی فہرست مرتب کی جائے جہاں پانی کھڑا ہو سکتا ہے اور بروقت نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :