لاپتا شہری محمد صادق کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے فریقین سے سے 29 جون کو جواب طلب کر لیا

جمعہ 17 مئی 2019 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سندھ ہائیکورٹ لاپتا شہری محمد صادق کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت،، عدالت نے فریقین سے سے 29 جون کو جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری محمد صادق کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد صادق کو 11 مئی کو رینجرز اہلکار گھر سے ساتھ لے گئے ، اس سے قبل محمد صادق کے بیٹے محمد اشرف کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا، لاپتا صادق بازیاب کرنے کا حکم دیا جائے،، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے فریقین سے سے 29 جون کو جواب طلب کر لیا ہے