ہلمند ،امریکی و اتحادی طیاروں کی بمباری ،کمانڈر سمیت 17 پولیس افسر ہلاک ،14 زخمی ہوگئے
جمعہ 17 مئی 2019 18:20
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا نے صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں طالبان اور پولیس کے مابین لڑائی جاری تھی کہ اس دوران امریکی و اتحادی فوجی طیاروں نے غلطی سے افغان پولیس پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 17 پولیس افسر و اہلکار جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ اور گورنر ہلمند محمد یاسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اطلاعات کیمطابق جاں بحق پولیس افسروں میں 601 ہائی وے کمانڈر لیفٹیننٹ حبیب گران بھی شامل ہے۔ گورنر کے ترجمان عمر زواک کے حوالے سے اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ بمباری امریکی فوجی طیاروں نے کی ہے۔ فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.