تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے،پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

غربت میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی، اضافے سے عام آدمی اور صنعت پر بہت برا اثر پڑیگا، شیری رحمن

ہفتہ 18 مئی 2019 12:58

تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے،پیپلز پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا رمضان پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔انہوںنے کہاکہ غربت میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی۔انہوںنے کہاکہ اس اضافے سے عام آدمی اور صنعت پر بہت برا اثر پڑیگا۔شیری رحمان نے کہاکہ غریب عوام کا چولہا مہنگائی سے پہلے ہی بجھ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی، آئی ایم معاہدے مطابق 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ حکومت عوام کو رمضان میں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی، حکومت ہوش کے ناخن لے، کہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑ جائے۔