Live Updates

افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہئیے

نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 مئی 2019 12:44

افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری جیسے ججز کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے، احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی بین الااقوامی کمپنیوں کو پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبارکرناچاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی،اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہو گی یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بعد کئی غیر ملکی کمپنیاں عمران خان کی دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں، جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔کہ وزیراعظم عمران خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی تھی۔۔کمپنی کے چیف ایگیزیکٹوکیمی ہائیڈ نے وزیراعظم عمران خان کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلق چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ہم موجود حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات