Live Updates

نئے نظام میں قبائلی روایات اور مزاج کا خیال رکھا جائیگا اور جرگہ سسٹم کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائیلی عوام نے مشکلات کا سامنا کیا ، یقین دلاتا ہوںاب فاٹا کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا ، قبائیلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مسلسل کام کریگی

وزیر اعظم عمران خان کا ضم شدہ قبائلی علاقوں کے عمائدین و مشران سے خطاب

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

نئے نظام میں قبائلی روایات اور مزاج کا خیال رکھا جائیگا اور جرگہ سسٹم ..
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے نظام میں قبائلی روایات اور مزاج کا خیال رکھا جائیگا اور جرگہ سسٹم کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام نے مشکلات کا سامنا کیا،یقین دلاتا ہوں، اب فاٹا کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔قبائلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو مسلسل کام کریگی۔

ہفتہ کو پشاور میں ضم شدہ قبائلی علاقوں کے عمائدین و مشران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ باقی پاکستان کی ماضی میں فاٹا کیلئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں تھا،ہماری کوشش ہے کہ قبائلی عوام کو مفت اور فوری انصاف ملے۔اب قبائلی عوام کے مشکل دن گزر گئے ہیں، فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کا مشکل فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

نئے نظام کے تحت قومی اسمبلی میں پہلی بار قبائلی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نئے نظام میں قبائیلی روایات اور مزاج کا خیال رکھا جائیگا اور جرگہ سسٹم کو اس میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ نئے نظام میں صوبے سے فنڈز براہ راست گاوں جائیں گے جبکہ نیا بلدیاتی نظام بھی قبائلی رسم و رواج کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو مسلسل کام کریگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں عمائدین اور مشران کی کوششں سے امن قائم ہوا ہے ۔ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات